آسٹریلین اوپن :دیمتری اگلے راؤنڈ میں رسائی

Jan 02, 2019

لاہور (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین اوپن میں ٹائٹل کی ریس جاری ہے ، بلغاریہ کے دیمتری نے جاپان کے نشیوکا کو ہرا کر اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ڈیمتری نے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔پہلے سیٹ میں بلغارین ٹینس سٹار نے 3-6 سے جاپان کے نشیو کو مات دی۔دوسرے سیٹ میں بھی بلغارین ٹینس سٹار نے جاپانی کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی۔ نشیو نے کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کی لیکن 4-6 سے شکست کھا گئے۔بلغارین کھلاڑی دیمتری فتح کے بعد اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

مزیدخبریں