لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ طلب کر لیا ہے۔ پرو ہاکی لیگ میں چار سال تک دنیا کی بہترین آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔پاکاتان ہاکی فیڈریشن کے مطابق دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیل کر قومی ٹیم کی پرفامنس میں نکھار آئے گا۔کھلاڑی صف اوّل کی ہاکی ٹیموں کے ساتھ کھیل کر تجربہ حاصل کریں گے۔ورلڈ پرو ہاکی لیگ پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے انتہاء اہم ہے۔کیمپ میں اڑتالیس کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے۔ابتدائی چھ میچز کے لیے کوچنگ ریحان بٹ اور دانش کلیم کریں گے۔پی ایچ ایف ورلڈ پرو لیگ کی تیاریوں کے لیے ہر ممکن وسائل کوشش کرے گی۔صدر پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔کپتان رضوان سینئر اور عرفان سینئر سمیت سینئر کھلاڑی شامل نہیں ہے۔پرو ہاکی لیگ کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نائب کپتان عماد بٹ کو ملائیشین ہاکی لیگ کھیلنے کی اجازت بھی دیدی ہے۔
ورلڈ پرو ہاکی لیگ کی تیاری ‘ 48 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
Jan 02, 2019