واشنگٹن(این این آئی) امریکی سینٹ کے سرکردہ ریبپلکن رکن لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجی انخلا کی رفتار کم کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صدارتی حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ اور انخلا کے حوالے سے اس وقت صورت حال ایک وقفے کی سی ہے۔