تائپی (آن لائن) تائیوان کی صدر تسائی انک وین نے کہا ہے کہ تائیوانی عوام اپنی خود مختاری برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سال نو کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تسائی کا کہنا تھا کہ تائیوانی حکام چین کے ساتھ کسی بھی خفیہ مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔