دبلے ہوجاؤ، پی آئی اے کا موٹاپے کے شکار فضائی میزبانوں کو الٹی میٹم

پی آئی اے انتطامیہ نے موٹاپے کے شکارفضائی میزبانوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 150پونڈ تک اپنا وزن برقرار رکھیں بصورت دیگر طیاروں میں سوار نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق، پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروس نے وزن کم کرنے کی ہدایت کردی ہے، موٹے فضائی میزبانوں کو فروری سے جولائی تک ہرماہ 5،5پونڈ وزن کم کرنا ہوگا،پی آئی اے کے ضوابط کے مطابق 5.5 فٹ قد کے فضائی میزبان کا وزن 150 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔جی ایم فلائٹ سروس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کیبن کریو ممبران کو 31جنوری تک مہلت دی گئی ہے،ابتدائی مرحلے میں ان فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کرکے میڈیکل سینٹر بھیجا جائے گا جن کا وزن مقررہ حد سے30پونڈ زیادہ ہوگا۔متعلقہ20اسٹیشن پر ہر کیبن کریو کا وزن چیک ہوگا اور اس کی رپورٹ انتظامیہ کودی جائے گی، ویٹ چیک کیٹیگری میں کیبن کریو ہرماہ15تاریخ تک گرومنگ سیل رپورٹ کرے گا، عملے کو پرواز پر جانے کی اجازت ماہانہ وزن کی رپورٹ سے مشروط کردی گئی ہے۔پی آئی اے کے سرکلر کے مطابق 31جنوری کے بعد ایسے فضائی میزبان کو اجازت ہوگی جس کا وزن مقررہ حد سے 25پونڈتک زیادہ ہو تاہم اسے ہرماہ 5پونڈ وزن کم کرکے جولائی تک اپنا وزن مقررہ حدتک لانا ہوگا۔ جس کے بعد طے شدہ معیار سے زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن