نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے اشیانہ اقبال ریفرنس میں گواہوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ بھی نیب کے گواہوان کی فہرست میں شامل ہیں/نیب نے وعدہ معاف گواہوں سمیت 29 گواہان کو سابق وزیر اعلی کے خلاف گواہی کےلیے تیار کیا ہے ۔نیب کے گواہوں کی فہرست میں وعدہ معاف گواہ،، سابق بیوروکریٹس، اور نیب کے اپنے افسر بھی شامل۔سابق چئیرمین پی ایل ڈٰی سی طاہر خورشید اور چیف انجئیر عارف مجید بٹ وعدہ معاف گواہ شامل۔سابق فنانس سیکرٹری طارق باجوہ،سابق چیف ایگزیکٹیو پی ایل ڈی سی شیخ لطیف گواہوں کی فہرست میں شامل۔نیب کے 6اپنے افسر بھی گواہوں کی فہرست مین شامل ۔شہباز شریف کے خلاف دائر کردہ ریفرنس کی نقول تین جنوری کو ملزموں کو فراہم کردی جائیں گی۔فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔
نیب نےشہباز شریف کے آشیانہ اقبال ریفرنس میں گواہوں کی فہرست تیار کر لی
Jan 02, 2019 | 12:58