لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لئے پُرعزم ہے وزیراعظم عمران خان نے انتھک محنت سے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے، نیا سال ترقی، معاشی استحکام، عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہوگا، عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب خوشحالی کا وقت آ رہا ہے۔فیصلوں کے ثمرات آنیوالے ماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستانی حکومت سرمایہ کاری کو فروغ اور صنعت و نجی شعبے کا معیار بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے پاکستان کے معاشرتی تحفظ، شہری خدمات، توانائی، سکیورٹی منصوبوں کی معاونت کی جائے گی۔ مواصلات، زراعت، پانی، تعلیم، تجارت اور سیاحتی منصوبوں کو بھی سپورٹ کیا جائے گا۔
حکومت عوام کی توقعات پرپورا اترے گی:سعدیہ سہیل رانا
Jan 02, 2020