لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ نا م نہاد مسلم حکمران پاکستان اور مسلمانوں کیخلاف یہود و ہنود ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں، ان کی اسلامی غیرت و حمیت ختم ہو چکی ہے۔وہ اپنی دولت کے نشے میں پاکستان اور دیگر بہادر مسلم حکمرانوں کو بھی اپنی بے غیرتی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ 5 ماہ سے کشمیری مسلمان کرفیو میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام5 ماہ سے مسلسل کرفیو میں ہیںاور جیل کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وہاں اشیائے خورونوش اور خوراک اور ادویات کی قلت خوفناک صورت حال اختیار کرگئی ہے۔ مگر اقوام عالم کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے۔ بالخصوص مسلمان ممالک کے بے حس اور اسلامی حمیت سے خالی حکمران بے غیرتی کی تصویر بنے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے پرانی سبزی منڈی کوٹ لکھپت میں جامع مسجد الر حمن و مدرسہ حسنات العلوم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے مولانا حافظ نصیر احمد نورانی ،مولانا حاجی محمد شوکت ،رشید احمد رضوی،محمد ارشد مہر،حافظ غلام مصطفیٰ نقشبندی،مولانا خادم حسین نقشبندی،حافظ محمد سلیم اعوان،قاری لیاقت علی رضوی ،مولانا مستنصر نورانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
مسلم حکمران یہودوہنود کے ہاتھوں کھلانا بنے ہوئے ہیں:زواربہادر
Jan 02, 2020