چکوال(نامہ نگار)ضلع چکوال کو جھیلوں کا ضلع قرار دینے کے حوالے سے جن بیس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اس سلسلے میں بدھ کے روز اجلاس پرنسپل گورنمنٹ پو سٹ گریجویٹ کالج چکوال غلام محمد جھکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فضل الہٰی، پروفیسر یاسر ممتاز، ملک عبدالجلیل سپرنٹنڈنٹ چیئر مین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، سینئر صحافی عارف محمود کھوکھر، پروفیسر ملک محمد سہیل اور پروفیسر مسعود احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کے ان بیس مقامات کا موقعے پر جاکر جائزہ لیا جائے اور اس ضمن میں ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے۔ پرنسپل غلام محمد جھکڑ نے کہا کہ یہ قومی نوعیت کا معاملہ ہے ، ضلع چکوال میں سیاحت کے حوالے سے بہت وسیع ایریاز موجود ہیں جہاں پر تاریخ ، ثقافت قدرتی حسن سیاحوں کو یہاں پر کھینچا جا سکتا ہے۔
ضلع چکوال کو جھیلوں کا ضلع قرار دینے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب
Jan 02, 2020