کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپکس اور ایم ایم جے اسپورٹس ملائشیا کے زیر اہتمام اور زیر انتظام ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں تین جنوری سے شروع ہونے والے انڈر15بوائز اور گرلز فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کراچی گرامر اسکول مڈل سیکشن کی ٹیمیں گزشتہ روز کراچی سے ملائشیا روانہ ہو گئیں۔ٹیموں کی ملائشیا روانگی سے قبل دونوں ٹیموں سے گراچی گرامر اسکول مڈل سیکشن کی ہیڈ مسٹریس مسز شیخ علی نے ملاقات کی اور دیار غیر میں اپنے اسکول اور ملک کا نام سربلند کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ٹیموں کو رخصت کیا۔اس موقع پرپاکستان اسکول اسپورٹس اولمپکس کے صدر سید گوہر رضا اور ویمنز ونگ کی سیکریٹری ہادیہ رحمان بھی موجود تھیں۔بوائز ٹیم کے کوچ محمد حسن محسن جبکہ منیجر آندرے برنارڈ ہونگے،گرلز ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دینے والی درخشاں احسان منیجر بھی ہونگی۔ایونٹ کے لئے بوائز اور گرلز ٹیموں نے بھر پور تیاری کر رکھی ہے۔ایونٹ میں پاکستان کی دو ٹیموں سمیت ملائشیا کے مختلف شہروں کے اسکولوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ آٹھ جنوری تک جاری رہے گا۔
انڈر15فٹبال:کراچی گرامر اسکول کی ٹیمیں ملائشیا روانہ
Jan 02, 2020