ڈائولینس کے جدید اپلائنسز کی لائف اسٹائلز ایکسپو 2019 میں نمائش

کراچی (کامرس رپورٹر)یکم جنوری، 2020 - نامور سالانہ ایکسپو2019 آل ابائوٹ لائف اسٹائلز کو پاکستان میں جدید طرز زندگی کے نئے تصورات کی واضح ترین نمائش سمجھا جاتا ہے ۔ گذشتہ دنوں پاکستان میں ٹیکنالوجی کے سرفہرست ادارہ - ڈائولینس نے اس وسیع ترین نمائش میں شرکت کی ، جس کا مقصد صارفین کے ساتھ رابطوں کو مزید فروغ دینا تھا۔ اس رنگا رنگ سرگرمی میں شمولیت کے ذریعے ، ڈائولینس نے اپنی جدید ترین مصنوعات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے، صارفین کی دلچسپی کو بڑھایا۔ نمائش کے دوران چھوٹے گھریلو اپلائنسز اور کھانا پکانے کے برقی آلات صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
نئے سال کے لئے اس ادارہ کی حکمت عملی اور اہداف کے مطابق ، جدیدترین ٹیکنالوجی اور مصنوعات کو معروف نمائشوں اور دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے ، نہایات شاندار انداز میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔ آل ابائوٹ لائف اسٹائلز ایگزبیشن کے دوران، ڈائولینس نے کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر ایک میں دو رنگا رنگ اسٹالز لگائے۔ ایک اسٹال میں کچن کے آلات اور کھانے تیار کرنے کی مصنوعات رکھی گئی تھیں، جب کہ صارفین کے لئے پر کشش تجربات فراہم کرنے کے لئے ،موقع پر ہی لذیذ کھانے پکانے کا مظاہرہ بھی کیا جا رہا تھا، اور ان جدید مصنوعات کے باسہولت استعمال کے مواقع بھی پیش کئے گئے۔دوسرے اسٹال پر ڈائولینس نے اپنی بہت سی نئی مصنوعات کو نمائش کے لئے رکھا تھا،جن میں اعلیٰ ترین معیار کے پائیدار گھریلو اپلائنسز بھی شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن