نئے سال کے پہلے روز زبردست تیزی، انڈیکس میں 665پوائنٹس اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال 2020کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس664.92پوائنٹس کے اضافے سے41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 41400پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ77.56 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72ارب22کروڑ61لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت86.73فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے بھرپور خریداری کے باعث ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی بحال ہوگئی اور انڈیکس 41544پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیاتاہم بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کے باعث41500کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہااورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 664.92 پوائنٹس کے اضافے سے 41400 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 341.43 پوائنٹس کے اضافے سے 18997.91پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 268.24پوائنٹس کے اضافے سے29279.97پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 280کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 67میں کمی اور 14میں استحکام رہا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 72 ارب 22کروڑ61لاکھ روپے کا اضافہ ہواجس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 78کھرب 84ارب 3کروڑ85لاکھ روپے ہوگیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر33کروڑ7لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کی نسبت 15کروڑ36لاکھ شیئرز زائد ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت50روپے کے اضافے سے بڑھ کر2400روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص41روپے کے اضافے سے 1045روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو اور باٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب 120.54روپے اور17.54روپے کی کمی ہوئی جس سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 2320روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت 1974.52روپے ہوگئی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...