لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ برائے چیمپئنز ٹرافی 2020ء کے دوسرے دن اے او ایس پولو ٹیم نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 5.5-5 سے ہرا دیا۔ ایف جی پولو ٹیم نے ماسٹر پینٹس کو 6-2 سے ہرا دیا۔ ایف جی پولو ٹیم کی طرف سے ٹام بروڈی نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار گول سکور کیے جبکہ میجر حسیب منہاس نے دو گول سکور کیے۔ماسٹر پینٹس کی طرف سے ماریانو ریگل اور عبدالرحمان منو ںنے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں بی این ٹیم نے جوبلی لائف پولو ٹیم کو 6-4.5 سے شکست دیدی۔ بی این پولو ٹیم کی طرف سے راجہ میکائل سمیع اور سیلسٹینو الیوکیو نے دودو گول جبکہ بابر نسیم اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔جوبلی لائف کی طرف سے چاروں گول ایڈورڈ بینر ایو نے سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔