’’یوم عقیلہ بنی ہاشم ‘‘مذہبی جذبے کیساتھ منایاگیا

Jan 02, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کیمطابق نواسی رسول ؐ حضرت سیدہ زینب بنت علی کی ولادت پر نورکے موقع پر’’یوم عقیلہ بنی ہاشم ‘‘کے طور پر ملک بھر کیطرح راولپنڈی ریجن میں بھی مذہبی جذبے کے تحت منایا گیا۔ مساجد ، امام بارگاہوں میں محفل میلاد، جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ ہیت طلبائے اسلامیہ کے زیر اہتمام عزا خانہ معصومہ قم راولپنڈی محفل عقیلہ بنی ہاشم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ الحاج سیدقمرحیدرزیدی نے کہاکہ زینب کے معنی باپ کی زینت ہے ، سیدہ زینب کا بچپن فضیلتوں کے ایسے پاکیزہ ماحول میں گزرا جو اپنی تمام جہتوں سے کمالات میں گھرا ہوا تھا جس کی طفولیت پر نبوت و امامت کاسایہ ہر وقت موجود تھا اور اس پر ہر سمت نورانی اقدار محیط تھیں، رسول خداؐنے انہیں اپنی روحانی عنایتوں سے نوازا اور اپنے اخلاق کریمہ سے حضرت سیدہ زینب کی فکری تربیت کی بنیادیں مضبوط و مستحکم کیں۔

مزیدخبریں