واشنگٹن( آن لائن )ڈیموکریٹک صدارتی امیدواربرنی سینڈرزتین ماہ قبل پڑنے والے دل کے دورے سے مکمل طورپرصحت یاب ہوچکے ہیں اوراب ان کی صحت اچھی ہے یہ بات ان کے ڈاکٹروںنے گزشتہ روزجاری کئے گئے خطوط میں بتائی ہے ۔یونیورسٹی آف ورمونٹ کے ماہرامراض قلب مارٹن لیونٹرنے کہاہے کہ ورمونٹ کے 78سالہ سینیٹرایک اکتوبرکولاس ویگاس میں دل کادورہ پڑنے کے بعدغیرمعمولی طورپرصحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ڈیموکریٹک امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز مکمل صحت یاب ہو گئے
Jan 02, 2020