گورو گوبند سنگھ کی جنم دن تقریبات کل شروع ہونگی، گورودوارہ کرتار پور صاحب عام سیاحوں کیلئے 3 روز بند

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سکھ مذہب کے دسویں گوروگوبندسنگھ کے جنم دن کی تقریبات کیلئے گورو دوارہ کرتار پور صاحب نارووال عام سیاحوں کے لئے3دن بند رہے گا۔ تقریبات کل 3جنوری سے گورودواہ کرتارپور صاحب نارووال میں منعقد ہوں گی جبکہ مرکزی تقریب 5جنوری کوہو گی، ترجمان بورڈ کے مطابق تقریبات میں 2ہزار مقامی سکھ شرکت کریں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیرکے مطابق بھارت سے بھی سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کیلئے آئیں گے۔ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی تقریبات 3جنوری سے شروع ہوں گی۔ ترجمان بورڈ کے مطابق جنم دن کی تقریبات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن