سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کاشمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربات پھرشروع کرنے کے عندیے پر تشویش کااظہار

Jan 02, 2020 | 10:14

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی اور میزائل تجربات پھرشروع کرنے کے عندیے پر سخت تشویش کااظہارکیاہے۔ایک بیا ن میں اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے کہاکہ سیکرٹری جنرل نے اس امید کااظہار کیاکہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی پاسداری کرتے ہوئے یہ تجربات شروع نہیں کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایٹمی ہتھیاروں کاعدم پھیلائودنیامیں ایٹمی سلامتی کے لئے ایک بنیادی ستون ہے اوراسے برقراررکھاجاناچاہیے.
 

مزیدخبریں