حیدرآباد(نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ نیب کے ترمیمی آرڈنینس نے کرپشن کے خلاف تحریک کے حکومتی دعوؤں کی پو ل کھول دی ہے اس آرڈنینس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ موجودہ حکمراں کرپشن ختم کرنے نہیں بلکہ کرپشن کرنے والوں کو تحفظ دینے کیلئے آئے ہیں اب تک اپنے چہیتوں کی کرپشن کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی مفاد کے حصول کیلئے صرف سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کو استعمال کیا اور جب نیب کے چیئرمین پر بلا امتیاز کرپشن کے خلاف کاروائی کیلئے عوامی دباؤ بڑھااور انہوں نے اعلان کیا کہ اب عدالتوں کا رخ تبدیل ہونے والا ہے تو حکومت نے نیب قوانین میں من پسند ترامیم کر کے اس کا رخ ہی بدل دیا بی آر ٹی ، مالم جبہ اور ہیلی کاپڑ جیسے کیسوں سے حکومتی ارکان کو بچانے کیلئے ترامیم کر کے کرپشن ختم کرنے کے اپنے دعوؤں کی خود ہی نفی کردی ملک میں جب تک نظام مصطفیٰ ﷺ نہیں آئے گااس وقت تک بلا امتیاز قانون کی عملداری ممکن نہیںاور نہ ہی اس امتیازی سلوک کے باعث ملک سے کبھی کرپشن کا خاتمہ ہو سکے گا۔