پولیس وائرلیس ایمانداری سے ڈیوٹی دے رہے ہیں:سردار علی

خیر پور(بیورو رپورٹ) ضلعے بھر میں پولیس وائرلیس آپریٹر اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کر رہے ہیں کوئی بھی وائرلیس آپریٹر ویزا پر نہیں ہے ہمارے خلاف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ خیرپور کے پولیس وائرلیس آپریٹر انچارج سردار علی اور اے ایس آئی عبد الحمید جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس پہلے انسپکٹر شبیر منگی رینج انچارج تھا جو دو ماہ قبل ریٹائر ہو چکا ہے جس کے بعد انسپکٹر سردار علی ڈسٹرکٹ خیرپور کے پولیس وائرلیس آپریٹر انچارج ہیں جو ساری دیکھ بھال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ اے آئی جی پی ٹیلی کمیونیکیشن سندھ اور ڈی آئی جی پی ٹی اینڈ ٹی سندھ کے اختیار میں ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ خیرپور واحد ڈسٹرکٹ ہے جس کے پولیس وائرلیس آپریٹرس کو حکومت سندھ کی جانب سے شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے ادارے کے خلاف میڈیا ٹرائل کر کے ہمارے خلاف پروپیگنڈا شروع کی گئی ہے ہمارے خلاف پہلے بھی کئی بار ایسا ہوا ہے مگر ڈیپارٹمینٹل انکوائری میں ہمارے خلاف لگائے گئے تمام تر الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن