میرپورخاص(بیورورپوٹ) دو تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں،شادی کی تقریب میں جانے والا خاندان حادثے کا شکار ہو گیا ،ایک جانبحق بچہ سمیت خاتون شدید زخمی ہوگئے، سول اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ روڈ کوس گھر کے قریب جھلوری شہر کے رہاشی شادی کی تقریب میں جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں کار میں سوار اکبر موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ رخسانہ او ر شہباز شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے میں دونوں کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ۔