آرمی ایکٹ ترمیم،حکومت کا پارلیمانی جماعتوں کی قیادت سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ سے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرانے کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے .پارلیمان سے آرمی ایکٹ میں ترامیم کا بل اتفاق رائے سے منظور ہونے کا امکان ہے .وفاقی حکومت کی جانب سے بدھ کو پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو باضابطہ طور آگاہ کیا گیا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی آج(جمعرات) ان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گی اور ان کو آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کو مسودہ پیش کرے گی .پرویز خٹک قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف ، رانا تنویر حسین ، سردار ایاز صادق سے ملاقات کریں گے .خواجہ آصف آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ فوری طور برطانیہ میں پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف کو بھجوا دیں گے جہاں سے منظوری کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کی حمایت کرے گی .اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی ، جمعیت علما اسلام (ف) ، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کو بھی آرمی ایکٹ میں ترمیم بارے میں اعتماد میں لیا جائے گا .ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی .حکومتی رابطوں کے بعد بدھ کی شام پارلیمانی جماعتوں کی کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...