ملک بھر میں کڑاکے کی سردی کا راج

Jan 02, 2020 | 11:09

ویب ڈیسک

کوئٹہ اور زیارت میں سال کی پہلی برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے جانے کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، زیارت اور سنجاوی میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے،جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ گلگت اور بلتستان ریجن میں خون جمادینے والی سردی کا راج ہے،گلگت شہر میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے، بلتستان کے بالائی علاقوں میں سب سے کم درجہ حرارت منفی چوبیس جبکہ نشیبی علاقوں میں سب سے کم منفی اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شدید سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں چشیتاں ، حویلی لکھا اور حجرہ شاہ مقمیم سمیت دیگر شہروں میں دھند کے باعث حدنگاہ صفر ہوگئی ہے جبکہ سخت سردی میں گیس پریشر میں کمی اور لکڑیاں مہنگی ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
 

مزیدخبریں