خاتون کاہاتھ جھٹکنے پرپوپ فرانسس نے معافی مانگ لی

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس نے نئے سال کے آغازپر ایک تقریب کے دوران خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معافی مانگ لی۔

نئے سال کے آغاز پر ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرس اسکوائر میں پوپ فرانسس اپنے عقیدت مندوں کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دے رہے تھے کہ اس دوران ایک خاتون نے اچانک پوپ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں جھٹکے سے اپنی جانب کھینچا جس پر پوپ فرانسس نے غصے میں آتے ہوئے خاتون کا ہاتھ جھٹکا اور اپنا ہاتھ چھڑوانے کیلئے دوسرے ہاتھ سے خاتون کےہاتھ پرتھپڑ بھی مارا۔

 پوپ فرانسس کے رخصت ہونے پر خاتون نے کراس کا نشان بھی بنایا، تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پوپ کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کی بڑی تعداد نے یہ اقدام عیسائی مذہب کی اقتدار کے منافی قرار دیا ہے۔

واقعہ سے متعلق مذکورہ خاتون کا مؤقف سامنے نہیں آسکا لیکن تنقید کے بعد پوپ فرانسس نے اپنے اس اقدام پر نجی حیثیت میں معافی مانگ لی ہے۔

پوپ کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جاتا ہے، میں ایک غلط مثال قائم کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن