تائیوان میں فوجی ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، فوج کے چیف آف سٹاف سمیت 3 افراد لاپتہ

Jan 02, 2020 | 13:07

ویب ڈیسک

 تائیوان میں فوجی ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے کے نتیجے میں تائیوان کی فوج کے چیف آف سٹاف اور دیگر2 افراد لاپتہ ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب فوجی ہیلی کاپٹر یو ایچ۔ 60 ایم بلیک ہاک میں سوار چیف آف سٹاف ایئر فورس جنرل شین یے منگ معمول کے مشن پر شمال مشرقی ضلع یلان میں فوجیوں سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے تاہم دارالحکومت تائپے کے قریب پہاڑی علاقے میں نامعلوم وجوہات کی بناءپر ہیلی کاپٹر کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں چیف آف سٹاف ایئر فورس جنرل شین یے منگ اور دیگر 2 افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ ہیلی کاپٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر آف دی پولیٹیکل اینڈ وار بیورو یو قن ون اور نائب وزیر خزانہ جیانگ یاﺅمن سمیت 13افراد سوار تھے۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے اندر ابھی بھی کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم فوج کے حادثے کے مقام پر پہنچنے تک مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔ واضح رہے کہ یہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا جب تائیوان میںعام انتخابات 11جنوری کو ہونے والے ہیں۔

مزیدخبریں