ایران کے اسلامی انقلاب کے رہبراعلیٰ آیت اللہ علی خامنائی نے خبردارکیاہے کہ ایران امریکہ کی کسی بھی اشتعال انگیزجارحانہ کارروائی کابھرپورجواب دے گا۔انہوں نے تہران میں ایک تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ایران اپنی قومی سا لمیت کے دفاع کے لئے تیارہے۔آیت اللہ خامنائی نے کہاکہ امریکہ افغانستان اورعراق کے عوام پرجنگ مسلط کرنے کا بھی ذمہ دارہے۔