دنیا شمالی کوریا کا نیا تزویراتی ہتھیار جلد دیکھے گی،صدر کِم جونگ ان

 شمالی کوریا کے رہنماءصدر کِم جونگ ان نے حکمراں ورکرز پارٹی سے کہا ہے کہ دنیا مستقبلِ قریب میں پیانگ یانگ کا نیا تزویراتی ہتھیار دیکھے گی . ذرائع کے مطابق یہ بات انھوں نےحکمران ورکرز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جلد شمالی کوریا کے نئے تزویراتی ہتھیار دیکھے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے مذاکرات کو غیرمعمولی طوالت دی ہے،واشنگٹن نے مذاکرات کی بحالی بارے محض اس لیے بات کی تاکہ اختتامِ سال کا دورانیہ کسی مسئلے کے بغیر گزر جائے۔ کِم جونگ نے کہا کہ ان کے ملک نے اپریل 2018ءمیں وعدہ کیا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے تجربات اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغنے کے تجربے روک دیے جائیں گے لیکن امریکہ نے جواب میں پابندیاں نہیں اٹھائیں۔ انہوں نے باور کروایا کہ امریکہ اب بھی مخاصمانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کر رہا ہے،ہمارے ملک کے لیے ایسا کوئی جواز نہیں کہ وہ عارضی تعطل کے اپنے یکطرفہ وعدے کا پابند ہو۔

ای پیپر دی نیشن