گیس بحران سےعوام کی زندگی اجیرن،لاہورسمیت پورے صوبے میں لوگ سراپا احتجاج

ایک طرف ملک شدید سردی کی لپیٹ میں ہے تو دوسری طرف نہ صرف پنجاب اور سندھ بلکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی گیس کی قلت سنگین بحران کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ایل پی جی، کوئلے اور لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو غریبوں کی رسائی سے باہر ہیں۔ نہ صرف گھریلو اور تجارتی صارفین بلکہ صنعتوں کے لیے بھی گیس نایاب ہے۔لاہور سمیت پورے صوبے میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ گیس کی قلت سے شہری گیس کو ترس رہے ہیں۔ چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں۔ حکومتی وزراء کی جانب سے ہر الزام سابقین پر ڈالنا درحقیقت اپنی نا اہلی کو چھپانے کی کوشش ہے۔

ای پیپر دی نیشن