کراچی کے علاقے قیوم آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے کے مقدمے میں گرفتار چینی تاجر کو مقامی عدالت نے دو روزہ ریمانڈ پر انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ کاروباری ویزے پر پاکستان آئے ہوئے چینی باشندے ملزم سونگ پوپینگ کو کورنگی انڈسٹریل ایریا انوسٹی گیشن پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔ملزم کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا تاہم سرکاری وکیل نے پولیس کی پیروی کی اور ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست کی۔عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سونگ پوپینگ بزنس ویزے پر پاکستان آیا ہوا ہے۔
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالے چینی تاجر دو روزہ ریمانڈپر پولیس کے حوالے
Jan 02, 2020 | 17:03