2021  میں کرونا رہے گا نہ  پی ڈی ایم، فواد چوہدری 

اسلام آباد( نیوزرپورٹر )  وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  امید ظاہر کی ہے کہ 2021 کی  پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کرونا رہے گا نہ  پی ڈی ایم ۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ 2021کے پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کرونا رہے گا نہ  پی ڈی ایم ،حکومت فروری میں آدھی مدت مکمل کرے گی پراجیکٹس کی طرف دھیان دینا ہو گا ان چھ ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو دو سالوں میں اختتام تک پہنچیں ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ  نون  اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئی لیڈرشپ تلاش کریں۔

ای پیپر دی نیشن