سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں سینٹ الیکشن  کے مروجہ طریقہ کار کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر آئینی درخواست میں نشاندہی کی ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں ہر مرتبہ دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ خفیہ رائے شماری کے بجائے اوپن بیلٹ کے ذریعے ووٹ دیئے جائیں۔ درخواست میں بتایا گیا کہ سینٹ کے انتخابات الیکشن ایکٹ کے تحت ہوتے ہیں اور الیکشن ایکٹ کی شق 122(6) آئین کے منافی ہے درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں دھاندلی کے خدشہ کو دور کرنے کیلئے سینٹ کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے گرانے کی شق کالعدم قرار دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن