لاہور(نیوزرپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب صرف اپوزیشن ہی نہیں ہمارے لوگوں کے خلاف بھی ر یفر نس دائر کر رہی ہے ہم شفاف اور بلاتفر یق احتساب کے حامی ہیں۔ پی ڈی ایم میں ایک نہیں ہر جماعت کا اپنا اپنا ’’بیانیہ‘‘ہے۔ضمنی اور سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والی اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ سے بھی پیچھے ہٹ جائیں گی کیونکہ یہ جتنے مر ضی لانگ مارچ کرلیں عام انتخابات 2023سے پہلے کسی صورت نہیں ہوں گے۔انشا اللہ 2021 میں پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دَور کا آغاز ہوگا۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں تحریک انصاف سپین کے عبد الغفار کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے ملاقات اور تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پولٹیکل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب میاں کاشف اقبال،اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئر مین محمد وسیم رامے اور دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو استعفے دینے سے روک نہیں رہے بلکہ ہم کہتے ہیں جب مر ضی اپوزیشن اراکین استعفے دیں سپیکر قومی اسمبلی کو منظور کر لیں گے اورآئین کے مطابق الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کا اعلان کر دے گا۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آئندہ کی بھی سیاسی اور احتجاجی حکمت عملی سے پر یشان نہیں بلکہ حکومت ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ اب اپوزیشن جوش نہیں ہوش سے فیصلے کر یگی اور آخر کار یہ لوگ مذاکرات کی میز پر آجائیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کر پشن کے خاتمے کے سواہر ایشوز پر اپوزیشن سے بات کر نے کیلئے پہلے بھی تیارتھی اور آئند ہ بھی تیار رہے گی۔
انتخابات میں حصہ لینے والی اپوزیشن لانگ مارچ سے بھی پیچھے ہٹ جائیگی: گورنر
Jan 02, 2021