خانیوال(خبرنگار)ہراج گروپ کے رہنما سابق وائس چیر مین بلدیہ فضل الرحمن رحمانی نے کہا کہ 2021ملکی ترقی ، خوشحالی کا سال ہوگا عوام کو ریلیف ملے گا سال 2020 کررونا کے باعث شدید ترین مسائل میں گزرا پوری دنیا متاثر ہوئی وہ معززین علاقہ کے وفود سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے ریاستی ذمہ داریوں کے ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔