2020ء بھی بدھلہ سنت کی تقدیرنہ بدل سکا،  مسائل جوں کے توں

Jan 02, 2021

بدھلہ سنت(نامہ نگار)2020ء بھی گذر گیا مگر بدھلہ سنت کے مسائل عوامی نمائندوں کی عدم توجہ کا شکار رہے، ، 35سال قبل بننے والے بنیادی مرکز صحت کو ابھی تک رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ نہ مل سکا، واپڈا سب ڈویژن اور نادار کے دفاتر بھی عوامی مطالبات کے باوجود نہ بنائے گئے، ایک واحد سڑک ٹاٹے پور روڈ سے اڈہ چوک بدھلہ سنت تک بنائی گئی جس پر جگہ جگہ تجاوزات مافیا براجمان ہے،اہل علاقہ نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

مزیدخبریں