وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے چیئر پرسن پے اینڈ پینشن کمیشن نرگس سیٹھی کی ملاقات 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پے اینڈ پینشن کمیشن کی چیئر پرسن نرگس سیٹھی نے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی ،انہوں نے وزیر خزانہ کو کمیشن کے کام سے آگاہ کیا ، انہوں نے پنشن  کے بڑھتے ہوئے آخراجات اور  پے اینڈ پنشن کے ڈھانچہ میں خامیوں کے بارے میں بتایا،وزیر خزانہ نے  زور دیا کہ پنشن کے میکنزم،الاونس ، مراعات کو دیکھا جائے اور  ان کو نقد ادا کرنے کے انکان کو جائزہ لیا جائے ،چیئر پرسن نے کمشن کی سب کمیٹیوں کے کام کے بارے میںبھی بتایا۔

ای پیپر دی نیشن