اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے- 4 نگر 1 میں ضمنی انتخاب کیلئے کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان کرتے ہوئے ذوالفقار علی المعروف آغا بہشتی کو پارٹی ٹکٹ دے دیا مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ذوالفقار علی المعروف آغا بہشتی کو مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے باضابطہ پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے اور ریٹرنگ افسر سے پارٹی امیدوار کو انتخابی نشان مہیا کرنے کی سفارش کی ہے بعد ازاں نامزد امیدوار ذوالفقار علی المعروف آغا بہشتی نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی اور بطور امیدوار نامزدگی پر پارٹی ٹکٹ وصول کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد اور تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر جمال انصاری بھی موجود تھے۔