جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)پرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن ملتان کے وائس پریذیڈنٹ رانابابر علی نے کہا ہے کہ علم کی روشنی کے بغیر اندھیرا ہے۔تعلیمی ادارے بند ہونے سے نونہالان وطن کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سردی کی چھٹیوں کے بعد 11جنوری سے تمام تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھول دیئے جائیں۔