بیت المقدس پر تسلط جمانے کے صہیونی عزائم ناکامی سے دوچار ہوں گے:حماس

غزہ (این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی قوتوں اور پوری فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع القدس کے لیے تمام وسائل مسخر کریں۔بیت المقدس میں آبای کا توازن تبدیل کرنے اور شہر کے جغرافیائی اور مذہبی تشخص کوتبدیل کرنے سے متعلق صہیونی ریاست کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے شعبہ القدس امور کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا کہ بیت المقدس میں اسرائیل کی قائم کردہ نام نہاد بلدیہ کی طرف سے القدس میں قائم یہودی کالونیوں کو سنہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے ساتھ جوڑنے کی منصوبہ بندی اور میٹرو ٹرین دیگر منصوبے القدس کو یہودیانے کے استعماری صہیونی منصوبوں کا تسلسل ہیں مگران کا مقدر ناکامی کے سوا اور کچھ نہیں ہو سکتا۔بیان میں کہا گیا کہ بیت المقدس کو میٹرو ٹرین اور دوسرے منصوبیجن میں القدس کو تل بیب، یافا اور حیفا کے ساتھ ملانے کی کوشش کی جا رہی ہے القدس کے تاریخی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے اور مقدس شہر کا نقشہ بدلنے کی گھنائونی کوشش ہے۔

ای پیپر دی نیشن