مثبت فیصلوںسے معیشت کا پہیہ پوری رفتار سے گھومے گا :پاکستان ٹیکس بار 

Jan 02, 2021

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے تعمیراتی شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم کی سہولت میں ایک سال اور ایمسنٹی سکیم میں 30جون 2021 تک توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے مثبت فیصلوںسے ہی معیشت کا پہیہ اپنی پوری رفتار سے گھومے گا ، تعمیراتی شعبے کو عروج ملنے سے اس سے جڑے درجنوں شعبے بھی ترقی کریں گے جس سے ہماری صنعتو ں کی گروتھ ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے پیٹرن عبد القادرمیمن ،صدر آفتاب حسین ناگرہ،سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمان زبیری ،سید تنصیر بخاری ،فرحان شہزاد اورشہبازقادر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لئے فکسڈ ٹیکس رجیم ایک سال بڑھانے اور خریداروں کیلئے ذرائع آمدن بتانے کی چھوٹ میں توسیع کے فیصلے کے نہ صرف اس شعبے پر بلکہ مجموعی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزیدخبریں