1978ء میں صنعتی کارکنوں کا قتل ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے : نواز پندہ کامریڈ 

Jan 02, 2021

ملتان(سپیشل رپورٹر ) عوامی ورکرز پارٹی ملتان پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن ملتان کے زیر اہتمام 12جنوری 1978ء کو کالونی ٹیکسٹائل ملز اسماعیل آباد ملتان میں ضیاء آمریت کے دور حکومت میں نہتے مزدوروں کی قتل کر کے شہید کیا گیا ان شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی خاطر مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت محمد نواز پندہ کا مریڈ یامین دلاور عباس فرحت عباس‘ رانا محمد اقبال ملک بشیر مکول‘ پرویز اقبال بودلہ‘ سرفراز‘ محمد اکرم‘ محسن‘ آکاش عقیل حمزہ نے کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ٹیکسٹائل ملز اسماعیل آباد ملتان کا واقعہ صنعتی تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے جس نے شکاگو کے واقعہ کو شرمندہ کر کے رکھ دیا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر کے غریب محنت کش عوام متحد ہو کر استحصالی نظام کے خاتمہ کو یقنی بنائیں تا کہ مزدوروں کا قتل عام اور معاشی قتل نہ ہو سکے اس کے لیے محنت کشوں اپنی نئی صف بندی کر نا ہو گی۔

مزیدخبریں