نشتر شعبہ نیورو سرجری میں بے قاعدگیاں‘ انتظامیہ کا سخت کارروائی  کا فیصلہ‘ انکوائری کمیٹی کی تشکیل

Jan 02, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر) شعبہ نیورو سرجری نشتر ہسپتال میں پائی جانے والی مختلف نوعیت کی بے قاعدگیوں کے خلاف ایم ایس نشتر ہسپتال کی طرف سے سخت اقدامات کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس کی روشنی میں جس میں شعبہ نیورو سرجری نشتر ہسپتال میں مختلف نوعیت کی  بے قاعدگیوں کی نشاندھی کی گئی ہے کو بنیاد بناتے ہوئے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد محمود بخاری نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ایم ایس نشتر ہسپتال نے اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالقادر خان، اے ایم ایس ڈاکٹر نبیل احمد اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر وجہی الحسن پر مشتمل انکوائری کمیٹی کی تشکیل کے احکامات جاری کیے ہیں جس کا مقصد ان بے قاعدگیوں کے ذمہ داران کا تعین کرنا اور اپنی سفارشات مرتب کرنا ہو گا۔ 

مزیدخبریں