زرعی منڈیوں کوجدید بنا کر سہولیات فراہم کی جائیں : اسد رحمان گیلانی 

ملتان ( خبر نگار خصوصی)زرعی منڈیوں کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے جدید بنا کر سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے۔ یہ بات اسد رحمان گیلانی سیکرٹری زراعت پنجاب نے ایگریکلچر ہاؤس مارکیٹنگ ونگ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںراؤ عاطف رضا،وقار حسین، محسن رضا، محمد رفیق اختر اور نئیرجلال کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) وقار حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر میں 262زرعی منڈیاں موجود ہیں جن میں 47 اے کلاس 29 بی کلاس جبکہ باقی سی کلاس کیٹگری میں اپنا کام سرانجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے زرعی منڈیوں کی جیو فینسنگ کے ذریعے مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پامرا ایکٹ کو آپریشنل بنانے کے لیے مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن