فتح جنگ (نامہ نگار ) ضلع اٹک کی معروف سیاسی شخصیت وسابق چیئرمین یونین کونسل ملہوالی ملک ریاض الدین اعوان کے بڑے بھائی ممتاز ماہر تعلیم سابق پرنسپل ملک منہاج الدین احمد اعوان عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہونے کے باعث شفا ء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں کئی روز سے زیر علاج ہیںانکی طبیعت اب بتدریج بہتر ہورہی ہے سابق ڈی جی آباد ملک فتح خان لاوہ ،چیئرمین سردارممتاز حسین ماجھیا،سابق پرنسپل شیخ آصف محمو دصدیقی،سینئر صحافی سردارسلطان سکندر سمیت دیگر احباب نے سابق چیئرمین ملک ریاض الدین اعوان ملہوالی کو ٹیلی فون کے ذریعے انکے بڑے بھائی پروفیسر ملک منہاج الدین اعوان کی خیریت دریافت اور انکی صحتیابی کیلئے دعا کی جبکہ ملک ریاض الدین اعوان نے بھی اپنے دوست احباب سے پروفیسر ملک منہاج الدین اعوان کیلئے دعا صحتیابی کی اپیل کی ہے ۔