پنڈی گھیب(نامہ نگار) پنڈی گھیب کے علاقہ امن پور یونین کونسل چکی سے تعلق رکھنے والے علامہ محسن رضا حقانی کا ہری پور میں ناحق قتل کرنے والے سفاک ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ،پا کستا ن سنی تحریک تحصیل پنڈی گھیب کے ذمہ داران کی ضلعی صدر سنی تحریک ضلع اٹک حافظ غلام جیلانی کی سربراہی میں لواحقین سے اظہار یکجہتی و افسوس کے لیئے مقتول کی رہائشگاہ آمد،قاتل کے خلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ بصورت دیگر احتجاج کا حق استعمال کرینگے, ہری پور میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے نوجوان عالم حافظ محسن رضا کو نماز فجر کے بعد مسجد انتظامیہ کی ایما پر روزانہ تلاوت کرنے پر ایک پڑوسی نے پہلے منع کیا پھر اگلے دن قتل کردیا جبکہ انتظامیہ قاتل کی گرفتاری کی بجائے راضی نامہ کے لئے لواحقین پر دبا ڈال رہی ہے پاکستان سنی تحریک پنڈی گھیب کا انتظامیہ سے غیرجانبدار ہو کر قانون کے مطابق قاتل کو جلد از جلد پابند سلاسل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور اگر انتظامیہ نے میرٹ پر فیصلہ نہ کیا تو احتجاج کرینگے ڈی پی او ایبٹ آباد واقعے پر سنجیدگی سے نوٹس لیکر لواحقین کو انصاف دلوائیں۔