دھنوٹ(نامہ نگار)صدرپی ٹی آئی دھنوٹ سٹی رانا رفاقت علی نے تھانہ دھنوٹ میں ڈی ایس پی کہروڑپکا خالد جاوید جو ئیہ سے ملاقات کی اوران سے دھنوٹ میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہَ خیال کیا۔ انہوں نے دھنوٹ میں چوری کی روک تھام کے لیے پولیس گشت کو بہتر بنانے اور ٹھیکری پہرہ پر توجہ دلائی۔ رانا رفاقت علی نے شہریوں وتاجران کی طرف سے محکمہ پولیس کے ساتھ ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔