کراچی (کامرس رپورٹر )قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کاٹی فرازالرحمن نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں وزیراعظم کا یہ فیصلہ کہ کم لاگت کے مکانات جن کیلئے 5 سے 7 فیصد شرح پر قرض دیں گے خوش آئند ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کے بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ وزیراعظم کے اس اقدام کو سیمنٹ اور سریا مافیا سبوتاژکرنے میں لگا ہے جس کی وجہ سے بلڈرز کمیونٹی کسی بھی کم قیمت کے گھر پراجیکٹ بنا کر دینے کے کی حامی نہیں ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو سستے گھر ملیں گے تو معاشی نمو بڑھے گی لیکن یہ تب ممکن ہے جب سریا اور سیمنٹ مافیا کو لگام دی جائے گی، وزیراعظم نے ذرائع آمدنی نہ پوچھنے کی چھوٹ بھی 30 جون 2021 تک بڑھادی ہے جبکہ فکس ٹیکس رجیم 2021 تک بڑھا دی گئی ہے اور بلڈرز کو اپنے منصوبے مکمل کرنے کا وقت 30 دسمبر 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے لیکن اس اقدام کا فائدہ عوام کو تاحال نہیں پہنچ سکا جس کی سب سے بڑی وجہ یہ مافیا ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا فیصلہ معاشی بہتری کا سبب ہوگا۔
لوگوں کو سستے گھر ملیں گے تو معاشی نمو بڑھے گی،فراز الرحمان
Jan 02, 2021