تمام کھلاڑی ٹور کا فتح کیساتھ اختتام کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ میچ سے بہت سیکھا،آل رائونڈر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )آل رائونڈرفہیم اشرف  نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کی غلطیاں کرائسٹ چرچ میں نہیں دہرائیں گے۔فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہیگلے اوول کی کنڈیشنز مائونٹ مانگونئی سے مختلف ہیں، انہی کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں، سیریز کا آخری میچ ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، تمام کھلاڑی ٹور کا فتح کیساتھ اختتام کرنا چاہتے ہیں، ٹیم نے گزشتہ میچ سے بہت سیکھا۔قومی ٹیم کے آل رانڈر کا کہنا تھا کہ اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے، ٹریننگ سیشن کے دوران مقامی کنڈیشنز میں بہتر بولنگ کیلیے تیاری کی ہے، پہلے ٹیسٹ کی ابتدا میں کی جانے والی غلطیوں پر بولرز کی بات چیت ہوئی ہے، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن