پاکستانی شاہینز نے ٹی 20میچ میں کینٹربری کو7وکٹوں سے ہرادیا

Jan 02, 2021

کرائسٹ چرچ (آئی این پی) پاکستانی شاہینز نے ٹی 20 میچ میں کنٹربری کو سات وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان شاہینز نے 170 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں پاکستان شاہینز اور کینٹربری کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر میچ شاہینز نے 170 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں تین پر حاصل کرلیا تھا۔روحیل نذیر 69اور حسین طلعت 53رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ کینٹربری کے شین ڈیوی نے ایک وکٹ حاصل کی۔کینٹربری کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے تھے، ٹائلر لورٹن 51رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ چیمبرلین 66 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔میچ کے دوران حارث رئوف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے ماین ٹی ٹوئنٹی میچ لنکن، کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا، پاکستان شاہینز اپنا چوتھا ٹی 20 میچ تین جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں