کراچی (اسپورٹس رپورٹر )قومی ویمن کرکٹرز کائنات امتیاز اور ناہیدہ خان نے کہا ہے کہ سال 2020ء ہم سب کے لیے مشکل اور مختلف گزرا ہے۔کائنات امتیاز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے کیلی گرافی اور سائیکلنگ کر کے مشکل وقت کو گزارنے کی کوشش کی، تاہم سال کے آخر میں ٹریننگ کیمپس اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ سائوتھ افریقا کے خلاف سیریز کی تیاریاں اچھے انداز سے جاری ہیں، ہم پرامید ہیں کہ سائوتھ افریقا میں ہماری کارکردگی اچھی ہو گی۔کرکٹرناہیدہ خان نے کہا کہ سال 2020ء بہت مختلف سال رہا، لاک ڈائون کی وجہ سے زیادہ فوکس فٹنس پر رہا۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں پی سی بی نے کیمپ لگایا اور ہمیں میدان میں آنے کا موقع ملا۔