اسلام آباد +بھکر(نوائے وقت نیوز+نامہ نگار ) عالمی شہرت یافتہ تعلیمی تربیتی ادارہ گلوبل ٹرینرز اکیڈمی(جی ٹی اے )کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونیوالے سٹوڈنٹ آف دی ائیر ایوارڈ 2020 کے مقابلہ جات میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول و انٹر سائنس کالج بھکر کی طالبات ہما عابد اور ایلیا نے پہلی دو پوزیشنز حاصل کرکے ملک اور اپنے ضلع کا نام روشن کیا ہے ۔یہ بات پرنسپل ڈی پی ایس نو ید انجم نے مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کی کارکردگی بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہی ۔یاد رہے کہ سات روز تک جاری رہنے والے ان مقابلہ جات میں دنیا کے کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے بذریعہ آن لائن حصہ لیا۔مقابلہ جات کے ججز کا تعلق دس مختلف ممالک سے تھا جنہوں نے سینکڑوں طلبا و طالبات کے انٹرویوز کئے ۔اس موقع پر سرونگ سکولز اور لاہور چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن کے چیئرمین میاں رضا الرحمان نے اس عالمی اعزاز پرپرنسپل ادارہ نوید انجم ،اساتذہ اور والدین کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی اور سربراہا ادارہ اور اساتذہ کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔