کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کہتے ہیں سینیٹ ہوں یا ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی حصہ لے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سب ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کروا دیے ہیں ، جب وقت آئے گا قومی اسمبلی کے اسپیکر کے پاس جمع بھی کرا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے ہرشخص پریشان ہے ، نئے سال پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا ہے ، پی ڈی ایم کی تحریک ملک کو نالائق حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔
الیکشن سینٹ کے ہوں یا ضمنی‘ پیپلز پارٹی حصہ لے گی‘ وزیر اطلاعات سندھ
Jan 02, 2021